کتنے خوش بخت ہیں ہم ، کیسا حسیں ہے یہ نظام – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2011ء میں نظامِ خلافت کے حوالہ سے مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

کتنے خوش بخت ہیں ہم ، کیسا حسیں ہے یہ نظام
جلوہ افروز سدا رہتا ہے اک ماہِ تمام
نور و محمود ملے ناصر و طاہر بھی ملے
منبعِ جود و کرم تھے یہ بزرگان کرام
ایک سے ایک ملا گوہر نایاب ہمیں
آج مہدی کی جماعت کا ہے ’’مسرور‘‘ امام
ابن منصور رہے تیری پنہ میں یا ربّ
ہے بصد عجز دعاگو ترا نا چیز غلام
تا ابد شمعِ خلافت رہے روشن شبیرؔ
غلبۂِ دینِ محمدؐ کا ہے ضامن یہ نظام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں