کوئی عاشق ہے کسی کی خوبی گفتار کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ6؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کے کلام بعنوان ’’معرفت نفس‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
کوئی عاشق ہے کسی کی خوبی گفتار کا
کوئی متوالا بنا ہے ابروئے خمدار کا
بادشاہِ حسن سے یہ لوگ غافل ہیں تمام
قبلہ و کعبہ جو ہے ہر کافر و دیندار کا
جس نے اپنے آپ کو سمجھا خدا کو پالیا
خوب ہے یہ قول محکم احمد مختارؐ کا
عالم امکاں میں اے غافل بہت ہشیار رہ
اک نگہباں ہے ترے ہر قول کا کردار کا