کیسی ہے کون سی کمی ہے ابھی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر2008 ء میں شامل اشاعت مکرم محمد مقصود احمد منیبؔ صاحب کے کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
کیسی ہے کون سی کمی ہے ابھی
اس خلافت میں جو کھڑی ہے ابھی
ایک تاریخ پڑھ چکے ہم سب
ایک تاریخ بن رہی ہے ابھی
اے مسیحا کے ماننے والو!
زندگی موت میں چھپی ہے ابھی
موت اس زندگی پہ نازاں ہے
زندگی خود پہ ہنس رہی ہے ابھی