کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں – نعت

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 22؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں
نعت ِ رسولِؐ پاک میں مَیں کیا بھلا لکھوں
اُن کو حریمِ قدس کا میں آئینہ لکھوں
یا پھر بشر کی ابتدا اور انتہا لکھوں
جتنا بھی لکھ سکے یہ قلم اس سے ہاں لکھوں
ممکن کہاں ہے پھر بھی میں شایانِ شاں لکھوں

ہے عیسیٰؑ ، موسیٰؑ ، یوسفِؑ زنداں کا تجھ سے نُور
ہر اک زماں کے ہر دلِ تاباں کا تجھ سے نُور
ہر قافلۂ نُور کا اِک سارباں لکھوں
ممکن کہاں ہے پھر بھی میں شایانِ شاں لکھوں

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/z5X2b]

اپنا تبصرہ بھیجیں