کیوں نہیں لوگو تمہیں خوفِ خدا – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر 2008ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

کیوں نہیں لوگو تمہیں خوفِ خدا
کیوں بھلا بیٹھے ہو تم روزِ جزا
جو لگایا میرے مولا نے شجر
کاٹ ڈالو گے اسے کیسے بھلا؟
ظلم کرتے ہو عبث تم رات دن
کیوں بنے پھرتے ہو تم خود ہی خدا
یاد رکھنا جب پکڑتا ہے خدا
نقش دھرتی سے وہ دیتا ہے مٹا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں