گالیوں اور سختیوں پر شیوۂ صبر و رضا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 جولائی2012ء میں مکرم عبدالقدوس شہید کے حوالہ سے کہا گیا مکرم ابن کریم صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

مکرم ماسٹر عبدالقدوس شہید

گالیوں اور سختیوں پر شیوۂ صبر و رضا
ہاں یہی باندھا ہوا ہے ہم نے پیمانِ وفا
ہاں یہی ہے شرطِ بیعت ہاں یہی عہدِ وفا
جان پر ہم کھیل کر پہنچائیں گے حق کی صدا
کل جو سیّد زادے نے دکھایا تھا صبرِ عظیم
آج وہ قدوسؔ تُو نے پھر دیا جذبہ جگا
دل بہت مغموم ہیں چہروں پہ غم کی دھول ہے
ہر طرف ہے ہُو کا عالَم ہر طرف آہ و بُکا
پر لبوں پر کوئی شکوہ اور واویلا نہیں
ہم ہوئے راضی اُسی پہ جو خدا کی ہے رضا
یاد رکھے گا زمانہ یہ وفاداری مدام
اے شہیدِ احمدیت ، اے شہیدوں کی وفا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں