ہجر کے ہر درد کا درمان ہے رمضان میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اگست 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی رمضان المبارک کے حوالہ سے نظم شائع ہوئی ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:

ہجر کے ہر درد کا درمان ہے رمضان میں
قُربِ مولا کس قدر آسان ہے رمضان میں
متقّی ہونے کا سب سامان ہے رمضان میں
یہ خدا کا خاص اک احسان ہے رمضان میں
عام سی کوشش پہ بھی ہے اجر بے حد و حساب
قرب پانے کا کھلا میدان ہے رمضان میں
یہ مہینہ ہے مقدس اور تصّوف کا نچوڑ
عبد سے معبود خود یک جان ہے رمضان میں
ہے بہت بد بخت جو پھر بھی نہ بخشا جا سکے
بابِ جنت کھل گئے اعلان ہے رمضان میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں