ہر درد کا درماں ہے محمدؐ کی گلی میں – نعت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہر درد کا درماں ہے محمدؐ کی گلی میں
ہر خار گلستاں ہے محمدؐ کی گلی میں
دنیا کی نظر میں نہیں جس کی کوئی وقعت
وہ یوسف کنعاں ہے محمدؐ کی گلی میں
دیوار سے لگ لگ کے جو روتا رہا تنہا
محفل کی وہی جان ہے محمدؐ کی گلی میں
کچھ کھیل نہیں وصل خدا اے دل ناداں
یہ کام پر آساں ہے محمدؐ کی گلی میں
عرشی کی کچھ اوقات اگر ہے تو بس اتنی
اِک عاشق گریاں ہے محمدؐ کی گلی میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں