ہر سُو طوفانِ نُوح کے نظاروں سے پوچھ لو … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23؍مارچ 2023ء)
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2013ء میں شامل اشاعت مکرمہ خانم رفیعہ مجید صاحبہ کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
ہر سُو طوفانِ نُوح کے نظاروں سے پوچھ لو
اس ڈوبتی کشتی کے کناروں سے پوچھ لو
کیوں گھیرے میں بھنور کے ہے سفینۂ اسلام
محلوں میں بیٹھے حرص کے ماروں سے پوچھ لو
کیوں برپا ہے نظامِ حشر ملکِ پاک میں
جاہ و حَشم کی چاہ کے ماروں سے پوچھ لو
کیوں اُمّتِ محمدیؐ کرب و بلا میں ہے
کسوفِ مہر و ماہ کے اشاروں سے پوچھ لو
آمد مسیحِؑ وقت کی دیکھو حدیث میں
کرو استخارے، حق کے نظاروں سے پوچھ لو