ہر کشفِ با کمال و اَتم آپؐ کے لیے — نعتیہ کلام
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 16؍ستمبر2024ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 9؍اکتوبر2014ء میں مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب کی درج ذیل نعت شامل اشاعت ہے:
ہر کشفِ با کمال و اَتم آپؐ کے لیے
دریا ہے ایک قطرے سے کم آپؐ کے لیے
سو بار غسل کر کے بھی عرقِ گلاب سے
لکھنا سنبھل سنبھل کے قلم آپؐ کے لیے
ہر اشکِ خونچکاں سے اُبھرتی ہے یہ دُعا
اے نقش! آج پانی پہ جم آپؐ کے لیے
ملنے کی آرزو تھی سو ملنا تھا خواب میں
اُس آرزو نے بڑھ کے قدم آپؐ کے لیے
دل وہ ہے شاد کام جسے آپؐ مل گئے
پُرنُور ہے وہ آنکھ جو نم آپؐ کے لیے
حُسن و جمالِ یار کے آثار دیکھ کر
عاشق اٹھا رہے ہیں ستم آپؐ کے لیے