ہم احمدی انصار ہیں – نظم

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 25 اکتوبر 2019ء)
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2011ء میں مکرم رانا فضل الرحمن نعیم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

ہم احمدی انصار ہیں
ہم مخزنِ افکار ہیں
ہم معدنِ انوار ہیں
ہم صاحبِ کردار ہیں
ہم احمدی انصار ہیں

ہم دلبر و دلدار ہیں
ہم درد کے اشعار ہیں
گو آج ہم لاچار ہیں
پر شجرِ سایہ دار ہیں
ہم احمدی انصار ہیں

ہم مرکزِ تدبیر ہیں
ہم صبح کی تنویر ہیں
ہم عشق کی تفسیر ہیں
ہم کوشش و تدبیر ہیں
ہم احمدی انصار ہیں

دلوں کے ہم حلیم ہیں
ہم فطرتاً سلیم ہیں
ہم نیک خُو کریم ہیں
ہم سادہ دل نعیم ہیں
ہم احمدی انصار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں