ہو جائے گر اجازت کردوں بیاں یہ چاہت – نظم

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شامل مکرم ناصر راجپوت صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہو جائے گر اجازت کردوں بیاں یہ چاہت
تسکینِ جان و دل ہے گلدستۂ خلافت
سو سال کی کہانی اِک پل کا خواب گویا
تعبیرِ خوابِ جنت ، فیض و نشاط و راحت
جو ہم کو جانتے ہیں اور مانتے نہیں ہیں
رسوائی ان کی قسمت ان کا نصیب ذلّت
اے شب گزیدہ لوگو! یہ مژدۂ سحر ہے
ہے صبح کامرانی مسرور کی امامت

اپنا تبصرہ بھیجیں