ہو مبارک سالِ نَو ، نوع بشر کے واسطے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب نے اپنی ایک نظم میں نئے سال کے آغاز کے حوالہ سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ہو مبارک سالِ نَو ، نوع بشر کے واسطے
باعثِ امن و سکوں ہو خشک و تر کے واسطے
وہ فضا ہو پیار کی دنیا بنے جنت نظیر
گورے کالے اسود و احمر ہوں الفت کے اسیر
مقصد تخلیق ہستی جان لے ہر آدمی
اور مقام خویش کو پہچان لے ہر آدمی
مصطفی کا ہو عَلَم ہر ایک پرچم سے بلند
مسند آرائے جہاں ہو میرا شاہ ارجمند
ہاں مبارک سالِ نَو ہو احمدیت کے لئے
نوع انساں کے لئے دین و شریعت کے لئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں