ہو گیا تعمیر پھر اک اَور خانۂ خدا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4فروری 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2013ء میں مکرم محمداسلم صابر صاحب کی ایک خوبصورت نظم شائع ہوئی ہے جو مسجد بیت الرحمٰن وینکوور کینیڈا کے افتتاح کے موقع پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہو گیا تعمیر پھر اک اَور خانۂ خدا
رحمتوں اور برکتوں کا اَور ہے اِک در کُھلا
بیتِ رحماں ہوگی اک گنجینۂ رشد و فلاح
چار سُو گونجے گی اب اللہ اکبر کی صدا
پھر خدا کے نام کا ڈنکا بجے گا جابجا
جانبِ توحید آخر آئے گی خلقِ خدا
پھیلے گا اسمِ محمدؐ کا اُجالا ہر طرف
پھر سنے گا شہر سارا نغمۂ صلِّ علیٰ
خوبصورت گھر خدا کے رکھتے ہیں بندوں پہ حق
بادۂ عرفاں کی مستی میں عبادت ہو ادا
افتتاح کے واسطے تشریف لائیں گے حضور
حضرت مسرورؔ کی فرما حفاظت اے خدا

اپنا تبصرہ بھیجیں