یادوں کے ہیں کہار اور دلہن خیال کی

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المنان طاہر صاحب کی ایک نعت سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

یادوں کے ہیں کہار اور دلہن خیال کی
طَیبہ کو چل پڑی ہے تخیّل کی پالکی
جس کے جمال و حسن کی مدحت خدا کرے
مدحت کروں مَیں کیسے بھلا اس جمال کی
مجھ سا گناہ گار اور مدحت حضورؐ کی
طاہرؔ کے کام آگئی بندش خیال کی

اپنا تبصرہ بھیجیں