یقیں محکم ہے اس حصنِ حصیں پر – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر صاحب کی نظم ’’نوید فتح‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

یقیں محکم ہے اس حصنِ حصیں پر
نوید فتح لکھی ہے جبیں پر
وہ مجھ سے بڑھ کے مجھ کو جانتا ہے
کہ آئے رشک مجھ کو اس ذہیں پر
حدوں سے ماورا ہے عشق تیرا
نگاہیں اس کی زلف عنبریں پر
گزر جائیں گے جاں سے اس سے پہلے
کہ انگلی کوئی اٹھے اس حسیں پر