یوں تو ممکن ہی نہیں میرے گناہوں کا شمار – حمدیہ نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 دسمبر 2008 ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

یوں تو ممکن ہی نہیں میرے گناہوں کا شمار
پھر بھی ہے امیدِ رحمت اے مرے پروردگار
چاند اور سورج میں تیرے نور کی ہے روشنی
تیری قدرت پر ہیں شاہد یہ ستارے بے شمار
تیرے فضلوں کی ہے بارش ہر طرف مولا کریم!
میں ہی کم مایہ ہوں اور دامن بھی میرا تار تار
کیا لکھوں تعریف تیری مجھ میں یہ طاقت نہیں
تیرے الطاف و کرم ہیں مجھ پہ بیروں از شمار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں