یکتائے روزگار ہیں ماں کی محبتیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اگست 2012ء میں مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
یکتائے روزگار ہیں ماں کی محبتیں
سرمایۂ وقار ہیں ماں کی محبتیں
وابستہ آپ ہی سے ہیں ہر گھر کی رونقیں
گلشن میں نَو بہار ہیں ماں کی محبتیں
ہر لمحہ بانٹتی ہیں یہ رحم و کرم وفا
ایثار ہی ایثار ہیں ماں کی محبتیں
انمول ہیں جہان میں بس آپ کا وجود
دل کے لئے قرار ہیں ماں کی محبتیں
کتنی ہی مہربان ہے ، قدرت کی شان ہے
احسانِ کردگار ہیں ماں کی محبتیں