یہ تو ہے سلسلہ محبت کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8جولائی 2008 ء میں مکرم محمد مقصود احمد منیبؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام سے انتخاب پیش ہے:

یہ تو ہے سلسلہ محبت کا
دیپ جلتا رہے خلافت کا
مجھ کو بھی خاک سے اٹھایا ہے
معجزہ ہوں میں اس کی بیعت کا
ہم کو سینے سے آ لگاتا ہے
شور بڑھتا ہے جب عداوت کا
مجھ پہ سایہ فگن رہے ہر دم
یہ شجر آپ کی عنایت کا
میں تو بس آپ ہی پہ مرتا ہوں
مجھ کو اب ڈر نہیں ملامت کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X