یہ جو ہر شخص نے خود اپنی تلاوت کی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ15ستمبر 2008 ء میں مکرم لئیق احمد عابدؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

یہ جو ہر شخص نے خود اپنی تلاوت کی ہے
ساری برکت یہ میرے یارِ خلافت کی ہے
تجھ کو دل نقد دیا تجھ سے محبت کی ہے
ہم نے مسرور ترے ہاتھ پہ بیعت کی ہے
آؤ دربارِ خلافت میں وفا پیش کرو
یہاں قیمت کوئی دولت کی نہ رنگت کی ہے
جسکی چاہت ہمیں لے جائیگی تیرے در تک
اُس ترے چاہنے والے سے محبت کی ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/RUCQW]

اپنا تبصرہ بھیجیں