یہ ہم سے ہو نہ سکا مصلحت نباہ رکھنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ9؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیرؔ صاحب کی غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر

یہ ہم سے ہو نہ سکا مصلحت نباہ رکھنا
سجن سے پیار ، عدو سے بھی رسم و راہ رکھنا
ترا جمال نگاہوں میں آ کے یوں ٹھہرا
کہ پھر گوارا نہ تھا اور کسی سے چاہ رکھنا
دیارِ حسن کی چاہت بکھر نہ جائے کہیں
یہ آرزو دلِ ناداں میں بے پناہ رکھنا
ہمیں بھی صحنِ چمن میں ہے جستجوئے بہار
ہمارے نام بھی شامل یہ اک گناہ رکھنا
حصارِ حفظ واماں میں ہے ’’کل من فی الدار‘‘
ہمیں ضرور نہیں اسلحہ و سپاہ رکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں