اب مسلماں اور یہودی، ایک ہیں پہچان میں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام بعنوان ’’یومِ فرقان 7ستمبر1974ء‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اب مسلماں اور یہودی، ایک ہیں پہچان میں
بڑھ گئے اک دوسرے سے کفر کے میدان میں
یوں مشابہ ہیں کہ گویا پاؤں کی دو جوتیاں
تھا یہی لکھا رسُول اللہ کے فرقان میں
بٹتے بٹتے آخرش فرقے تہتّر ہوگئے
سن چوہتّر آگیا آخر اسی دوران میں
سن چوہتّر غافلو ، کیا تھا؟ بھیانک موڑ تھا
اک نحوست کا ہوا آغاز پاکستان میں
دشمنی میں پھر مسیحاؑ کی اکٹھے ہوگئے
ہوگیا ’ایکا‘ فقیہوں اور سیاست دان میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں