اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء)

اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری

ماہرین حیاتیات نے کسی جسم میں زندگی کی موجودگی کی دو بنیادی علامات بیان کی ہیں۔ اوّل یہ کہ وہ خطرات سے بچنے کی کوشش کرے اور دوم یہ کہ وہ خوراک کے حصول کے لئے مساعی کرے۔
امرواقعہ یہ ہے کہ ہماری روحانی زندگی کو قائم رکھنے اور روحانی قوّتوں کو ترقی دینے میں بھی بنیادی طور پر یہی دو اصول کارفرما ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے فرمودات (جو دراصل کلام اللہ اور احادیث مبارکہ کی تشریح ہی ہیں) کے مطالعہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جہاں ہمیں اپنی روحانی زندگی کے تحفظ کے لئے بعض خطرات سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں اپنی روحانی زندگی کی آبیاری کے لئے بھی بعض امور کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات سے منتخب چند ایسے ہی فقرات ذیل میں پیش ہیں۔ آئیے ہم واقفین زندگی یہ عہد کرلیں کہ ہم اپنی روحانی زندگی کی بقاء اور اس کی ترقی کے لئے مامورِ زمانہ کی ان نصائح پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے رہیں گے۔ انشاء اللہ
خطرات سے بچنے کے لئے ارشاد فرمایا:
= ’’یاد رکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں‘‘۔
= ’’اُس محبت کو چھوڑ دو جو خدا کے غضب کے قریب کرے‘‘۔
= ’’دنیا کی لذّتوں پر فریفتہ مت ہو کہ وہ خدا سے جدا کرتی ہیں‘‘۔
= ’’وہ درد جس سے خدا راضی ہو اُس لذّت سے بہتر ہے جس سے خدا ناراض ہو جائے‘‘۔
روحانی ترقیات کے حصول کے لئے ارشاد فرمایا:
= ’’نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے‘‘۔
= ’’روح کی لذّت قرآن شریف سے آتی ہے‘‘۔
= ’’تہجد میں خاص کر اٹھو اور ذوق شوق سے ادا کرو‘‘۔
= ’’پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی یہ ہے کہ والدہ کی عزت کرے‘‘۔
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اپنے آقا (علیہ الصلوٰۃ والسلام ) کی توقعات کے مطابق ایک اچھے احمدی کا نمونہ پیش کرسکیں تاکہ آسمان کا خدا بھی ہم سے راضی ہوجائے اور زمین کی مخلوق بھی ہم سے فائدہ اٹھائے۔ اللہ تعالیٰ ہم واقفین زندگی کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین، اللّھم آمین

(محمود احمد ملک)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں