ازل سے ہی تو خاتم الانبیاء تھا – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی، اگست 2008ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ازل سے ہی تو خاتم الانبیاء تھا
ازل سے ہی تو نقطۂ منتہاء تھا
جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا
اندھیرا خلا تھا ، دھوآں ہی دھوآں تھا
تھی بزمِ عناصر عجب زلزلوں میں
جب آدم تھا تخلیق کے مرحلوں میں
نظر تب بھی خالق کی تجھ پر لگی تھی
اور ایسی نظر جس میں وارفتگی تھی
ترے واسطے ہی یہ سب غلغلہ تھا
ترے واسطے ہی جہاں سج رہا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں