اعزازات

(درج ذیل اعزازت کی خبریں 1997ء و 1998ء کے جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع ہوئیں)
٭ مکرمہ ثمرہ ندیم صاحبہ میٹرک کے امتحان میں ضلع لاہور میں دوم آئیں۔
٭ عزیزہ سارہ مختار آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز پینٹنگ مقابلہ میں اول آئیں۔
٭ مکرمہ ڈاکٹر عالیہ ملک صاحبہ نے ڈپلومہ اِن چائلڈ ہیلتھ کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں دوم اور پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم ظہیر احمد صاحب پنجاب یونیورسٹی کے انٹر ڈیپارٹمنٹ تیراکی کے مقابلہ جات میں تین مقابلہ جات میں اوّل آئے ہیں اور بہترین تیراک قرار پائے۔
٭ عزیزہ ہبۃالہادی صاحبہ نے 1998ء میں ڈیرہ غازیخان بورڈ کے مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان میں لڑکیوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم منور لقمان صاحب نے پاکستان کے 27ویں قومی کھیل 1998ء میں تیراکی کے مقابلوں میں واپڈا کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے چھ کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
٭ کرنل شمیم احمد شاہ صاحب کو 23؍مارچ 1998ء کو اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔
٭ مکرمہ ریحانہ نصیر صاحبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں M.Sc کیمسٹری میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم افتخار احمد ایاز صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت تعلیمی میدان میں خدمات سرانجام دینے پر برطانیہ کا اعلیٰ ترین سول اعزاز OBEدیاگیا ہے۔1992ء میں آپ کو انٹرنیشنل اکیڈیمی آف یوایس اے کی جانب سے بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ آپ کو طوالو میں جماعت احمدیہ کے اعزازی مبلغ کے طور پر خدمات بجالانے اور طوالو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کروانے کی سعادت بھی عطا ہوئی۔
٭ مکرم ناظم غوری صاحب کو معاشرتی کاموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے پر برطانیہ کا سول ایوارڈ MBE عطا کیا گیا ہے۔ آپ کو 1994ء میں میئر آف مرٹن ایوارڈ بھی ملا تھا۔
٭ مکرمہ بشریٰ بشیر صاحبہ سابق پرنسپل جامعہ نصرت ربوہ کو انٹرنیشنل بائیوگرافیکل سنٹر کیمبرج انگلینڈ نے انٹرنیشنل وومن آف دی ائر 98-1997ء نامزد کیا ہے۔
٭ مکرم محمد راشد صاحب ڈپٹی مینیجر اسٹیٹ لائف کارپوریشن لاہور کا نام انٹرنیشنل Who’s who آف پروفیشنلز امریکہ نے 98ء کیلئے منتخب کیا ہے۔
٭ مکرمہ شازیہ منان صاحبہ کو سٹار گرلز اینڈ وومن فاؤنڈیشن کراچی نے کالج اور یونیورسٹی کے معیار کی طالبات میں اپنے آٹھویں بین الاقوامی ایوارڈ برائے سال 1997ء کے لئے منتخب کیا ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر مقصودالحسن نوری صاحب کا نام انٹرنیشنل WHO’S WHO آف پروفیشنلز 1998ء میں شامل کیا گیا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار فرمایا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے عاجز بندوں پر ایک رحمت اور فضل قرار دیا ہے۔
٭ مکرم شفقت اللہ خان صاحب کو بہاؤالدین زکریا کانووکیشن میں گورنر پنجاب نے 92-1991ء میں B.Sc میں اول آنے پر گولڈ میڈل دیا۔
٭ انٹرنیشنل بائیوگرافیکل سنٹر کیمبرج (انگلینڈ) نے محترمہ پروفیسر ڈاکٹر محمودہ مبشر صاحبہ کو پبلک ہیلتھ میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور منفرد کامیابیوں کی بدولت گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر 97-98ء کی عظیم بین الاقوامی شخصیات میں شامل کیا۔
٭ مکرمہ اثماریہ اکرم صاحبہ نے ایم۔اے لائبریری سائنس کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ 29؍دسمبر 1997ء کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن میں گورنر پنجاب نے بی فارمیسی 1987-1988ء میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مکرمہ صالحہ رضوان صاحبہ کو گولڈ میڈل عطا کیا۔
٭ مکرم اعجاز ظفراللہ صاحب کو 1993ء میں M.Sc میتھ میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں فرسٹ آنے پر وزیر تعلیم نے صدر مملکت کی طرف سے صدارتی اعزاز سبقت اور تمغہ عطا کیا۔
٭ مکرمہ عاصمہ باجوہ صاحبہ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کے کانووکیشن کے موقع پر 5 طلائی اور ایک نقرئی تمغہ وزیر اعظم پاکستان سے حاصل کیا۔ ان میں ایک صدارتی طلائی تمغہ بھی شامل ہے۔
٭ مکرمہ سارہ مختار صاحبہ نے آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز پینٹنگ مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم عزیز طاہر احمد غالب صاحب امسال F.A. میں ضلع جھنگ میں آرٹس گروپ لڑکوں میں اول آئے۔
٭ مکرم طاہر احمد غالب صاحب F.A.کے امتحان میں ضلع جھنگ کے لڑکوں میں اول آئے۔
٭ 3؍دسمبر 1997ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقدہ ایک تقریب میں جن احمدی طلبہ کو تمغہ جات دیئے گئے ان کی تفصیل یہ ہے:
= مکرم محمد محمود طاہر صاحب کو M.A. ابلاغیات سال 92۔1990ء میں اول آنے پر طلائی تمغہ دیا گیا-
= مکرم ڈاکٹر لطیف احمد مبشر صاحب کو 1989ء میں قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے MBBS میں اول آنے پر طلائی تمغہ ملا۔
= مکرم نور احمد بشیر صاحب کو M.Sc شماریات میں دوم آنے پر نقرئی تمغہ ملا۔
٭ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے مقابلہ جات میں مکرمہ فاطمہ خان صاحبہ نے انگریزی تقریر میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مکرمہ صدف عابد صاحبہ اردو مباحثہ میں دوم اور فی البدیہہ اردو تقریر میں سوم رہیں۔
٭ مکرمہ صدف حفیظ صاحبہ صوبہ سرحد کے طلبہ و طالبات کے مقابلہ تقریر میں مجموعی طور پر اول رہیں۔
٭ مکرمہ وسیمہ رحمٰن صاحبہ نے MBBS کے فائنل امتحان میں بلوچستان یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں