اعزازات

2001ء میں اعزازات کے تحت الفضل ڈائجسٹ کی زینت بننے والی چند خبریں درج ذیل ہیں:
٭ مکرم طلحہ شاہد صاحب نے گورنمنٹ کالج لاہور میں B.Sc انجینئر گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی اور گورنر پنجاب سے گولڈ میڈل اور رول آف آنر حاصل کیا۔
٭ محترمہ ہما رحمٰن صاحبہ آف لندن کو 1999ء میں نمایاں تعلیمی قابلیت کے اظہار پر Excellent Achievement Award دیا گیا۔ لارڈ احمد کی سرپرستی میں قائم ہونے والا پہلا ’’دی نیشن‘‘ ایوارڈ، ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہونے والی تقریب میں بیس منتخب مسلمان طلبہ و طالبات کو دیا گیا۔
٭ عزیزم منیب انور ورک نے ٹیبل ٹینس کے (انڈر16) بین الصوبائی مقابلوں میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں دوم اور انفرادی طور پر اوّل پوزیشن حاصل کرنے اور نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
٭ عزیزم محمد معظم نے بیڈمنٹن کے (انڈر16) بین الصوبائی مقابلوں میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
٭ مکرم قمر عزیز احمد صاحب نے ایم ایس سی (سٹرکچرل انجینئرنگ) میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی سالانہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف سے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ مکرم ڈاکٹر تنویر احمد صاحب آف ناصر آباد (کشمیر) Utesa یونیورسٹی امریکہ میں ڈاکٹر آف میڈیسن کے فائنل امتحان میں اوّل آکر یونیورسٹی کے بہترین طالب علم قرار پائے ہیں۔
٭ محترمہ طاہرہ منور صاحبہ M.Sc (زوآلوجی) میں سندھ یونیورسٹی میں اوّل آئی ہیں۔
٭ مکرم لقمان احمد طاہر صاحب آف ربوہ نے M.A. (ابلاغیات) میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ عصمت فرحانہ صاحبہ آف چشتیاں نے ایم۔اے (سیاسیاست میں) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ صائمہ بشریٰ شیخ صاحبہ آف کراچی ڈو میڈیکل کالج کراچی سے MBBS فائنل میں اوّل پوزیشن حاصل کرکے یونیورسٹی میں دوم رہی ہیں۔
٭ مکرمہ طیبہ بشریٰ صاحبہ آف ربوہ نے قائداعظم یونیورسٹی میں ایم۔اے (ریاضی)میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں دیگر یونیورسٹیوں کے برعکس طلائی تمغہ اُس کو ملتا ہے جو تمام شعبہ جات میں اوّل آنے والوں میں سے بھی اوّل آیا ہو۔
٭ مکرمہ ندرت نور صاحبہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم۔اے (سیاسات) میں اوّل آئی ہیں۔
٭ مکرمہ فریدہ بانو صاحبہ آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے MBA کے امتحان میں مجموعی طور پر اوّل آکر تین طلائی تمغے، نو میرٹ سرٹیفیکیٹ اور بہترین طالب علم کی شیلڈ حاصل کی۔
٭ مکرم معین احمد طاہر صاحب آف ربوہ نے انٹرمیڈیٹ جنرل گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ صدف حفیظ صاحبہ نے ایبٹ آباد بورڈ کے F.Sc (پری میڈیکل) میں لڑکیوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی انٹریونیورسٹی سوئمنگ چیمپئن شپ میں مکرم منور لقمان صاحب نے سات مقابلوں میں اوّل اور دو میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے بہترین تیراک قرار پائے۔
٭ عزیزم شمیم احمد شاد صاحب آف ربوہ نے انڈر۔16 بین الصوبائی تیراکی کے مقابلہ 100؍ میٹر بیک سڑوک میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزہ حامدہ امجد آف اسلام آباد، پاکستان کے سارے PAF (سکولز/کالجز) کے چیف آف ایئر سٹاف مقابلے کے امتحان میں دوم آئی ہیں۔
٭ مکرمہ منورہ صدیقہ صاحبہ آف اسلام آباد کو M.Sc (نفسیات) کے سمیسٹر 2000ء میں اوّل آنے پر طلائی تمغہ، سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
٭ مکرمہ سمیعہ ناز صاحبہ آف ربوہ کو گورنمنٹ نشتر میڈیکل کالج ملتان میں BDS کے سالِ سوم میں دوم آنے پر میڈل اور سند سے نوازا گیا۔
٭ مکرمہ حسبۃالصبور صاحبہ آف کوئٹہ نے F.Sc (پری میڈیکل گروپ) میں بلوچستان بورڈ میں طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم طارق احمد صاحب آف ربوہ نے فیصل آباد ڈویژنل اوپل مارشل آرٹس کک باکسنگ چیمپئن شپ میں تمام مقابلوں میں اوّل آکر ٹرافی اور سند حاصل کی ہے۔
٭ 42ویں قومی تیراکی چیمپئن شپ 2000ء میں مکرم منور لقمان صاحب نے دو نقرئی اور چار کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں