افریقہ کی ایک قدیم سلطنت – غنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 1996ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب نے مغربی افریقہ میں ایک قدیم سلطنت کے آثار کا ذکر کیا ہے جس کا نام سلطنت ’’غنا‘‘ تھا اور جو اپنی خوشحالی اور سونے کی افراط کی وجہ سے سنہری سلطنت کہلاتی تھی۔

مکرم نسیم سیفی صاحب

آج سے تقریباً دو ہزار سال پہلے سلطنت غنا قائم ہوئی اور قریباً ایک ہزار سال تک دُور دُور تک دھاک بٹھائے رکھنے کے بعد ماضی کی یاد بن گئی۔
دراصل غنا موجودہ غانا میں ایک شہر ہے جو گزشتہ زمانوں میں تجارت کیلئے مشہور ہوا اور اس کے نام پر ہی سلطنت کا نام غنا پڑ گیا۔ ایک عرصہ تک مؤرخین اس سلطنت کے دارالحکومت کے بارہ میں تذبذب کا شکار تھے۔ بعض کے نز دیک کانو (نائیجیریا) اس کا دارالحکومت تھا۔ 1950ء میں ایک فرانسیسی ہنری بیٹ نے ’’کومبے صالح‘‘ کے مقام پر کھدائی کرکے ایک عظیم شہر دریافت کیا اور اسے سلطنت غنا کا دارالحکومت قرار دیا۔

غانا کا پرچم

سلطنت غنا کے باشندے دریاؤں سے سونا حاصل کیا کرتے تھے اور غنا کے مشرقی صحرا میں سونے کی تجارتی منڈیاں قائم تھیں۔ مذکورہ کھدائی کے دوران ایک سلیٹ ملی ہے جس پر مختلف رنگوں میں خوشخط قرآنی آیات درج ہیں۔ دیگر اشیاء میں ہتھیار ، پوشاکیں اور شیشے کے گول گول ٹکڑے شامل ہیں جن پر بعض حروف کندہ ہیں۔ یہ ٹکڑے غالباً سکوں کے طور پر مستعمل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں