المہدی ہسپتال مٹھی (سندھ)

1986ء میں حضرت امیرالمومنین خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ نے مجلس انصاراللہ کی اس درخواست کو منظور فرمایا کہ احمدیہ صد سالہ جشن تشکر کی مناسبت سے مجلس تھرپارکر (سندھ) میں ایک ہسپتال بناکر انجمن احمدیہ وقفِ جدید کے سپرد کرے گی۔ چنانچہ بعض مقامات کا جائزہ لینے کے بعد بجلی و پانی کی سہولت اور قرب و جوار میں جماعتوں کی موجودگی کی وجہ سے ’مٹھی‘ کو زیادہ موزوں سمجھا گیا۔ جلد ہی اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر 21؍ایکڑ زمین برلبِ سڑک عطا فرمائی۔ یکم جولائی 1991ء کو حضور انور نے اس ہسپتال کا نام ’المہدی ہسپتال‘ تجویز فرمایا اور مکرم چودھری احمد مختار صاحب کو اپنا نمائندہ مقرر فرمایا جنہوں نے 8؍جولائی 1993ء کو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
ہسپتال متعدد کمروں پر مشتمل ہے جن میں آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ایکسرے اور بارہ بستروں کا ایک وارڈ، ایک عدد ڈاکٹر کے بنگلہ کے علاوہ دو عدد سٹاف کوارٹر شامل ہیں۔ نیز ایک ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔ 17؍مارچ 1995ء کو المہدی ہسپتال کی تکمیل اور وقف جدید کے سپرد کئے جانے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محترم چودھری حمیداللہ صاحب صدر مجلس انصاراللہ نے کی اور مکرم اللہ بخش صادق صاحب ناظم ارشاد وقفِ جدید کو ہسپتال کی چابی پیش کی۔ اس ہسپتال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں