امن و راحت جو ڈھونڈتے ہیں لوگ … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍دسمبر 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 9؍نومبر 2013ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے کہی گئی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

امن و راحت جو ڈھونڈتے ہیں لوگ
گِرد تیرے ہی گھومتے ہیں لوگ
یہ بھی تیرے مرید ہوں جیسے
ہاتھ تیرا جو چومتے ہیں لوگ
تیری پُراثر گفتگو کے بعد
سر کو دُھنتے ہیں جھومتے ہیں لوگ
روح و جاں کو جو تازگی بخشے
خوشبو تیری وہ سونگھتے ہیں لوگ
تجھ سے اِک لمحہ ملاقات کے بعد
اپنے دکھ درد بھولتے ہیں لوگ
ہاتھ جوڑے جھکائے سر اپنے
فیض تجھ سے وصولتے ہیں لوگ

مبارک احمد ظفر صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں