آنکھ والوں کے لئے دل میں کدورت تو نہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5مئی 2008 ء میں مکرم احمد منیبؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

آنکھ والوں کے لئے دل میں کدورت تو نہیں
آپ محرومِ بصارت ہیں بصیرت تو نہیں
ہم کو اس شخص میں مولیٰ ہی نظر آتا ہے
لوگ کہتے ہیں خلافت کی ضرورت تو نہیں
وہ مری جان ، مرا دل ہے، عقیدت ہے وہی
ہے جنوں خیز مرا عشق مروّت تو نہیں
ہم وفا کیش ہیں جاں نذر کریں گے اک دن
اہل ایمان ہیں ہم اہل سیاست تو نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں