اپنی ذاتوں کے حصاروں کو گرانا ہو گا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2010ء میں ’’تجدید عہد‘‘ کے عنوان سے مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اطہر حفیظ فراز صاحب

اپنی ذاتوں کے حصاروں کو گرانا ہو گا
ہم کو پھر سے اُنہی عہدوں کو نبھانا ہو گا
تیرے پہلو میں جو بیٹھوں تو قسم ہے تیری
وہ زمانہ بھی زمانوں میں زمانہ ہو گا
میری نظموں کا جو عنوان تمہی ہو، تم ہو
میں کسی اَور کو سوچوں تو روا نہ ہو گا
تیری الفت کی قسم! تجھ سے جو بیعت کی ہے
ہم کو یہ قول سرِ دار نبھانا ہو گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں