اک عمر سے دُنیا کو تھا ارمانِ خلافت – نظم

ماہنامہ ’’انصاراﷲ‘‘ ربوہ اپریل 2008ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشیؔ ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اک عمر سے دُنیا کو تھا ارمانِ خلافت
افسوس نظر آیا نہ امکانِ خلافت
سو سال سے گو تاک میں اغیار ہیں بیٹھے
سو سال سے ﷲ ہے نگہبانِ خلافت
ہم جسم ہیں اور جان خلافت میں ہے اپنی
زند ہ ہمیں کر دیتا ہے عنوانِ خلافت
اس سائے میں عافیت و آرام بہت ہے
تا حدِ زمیں پھیلا ہے دامانِ خلافت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں