ایتھنز (Athens)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 16؍دسمبر 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 21؍دسمبر 2013ء میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون بقلم مکرم امان اللہ امجد صاحب شامل اشاعت ہے۔
یونان کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ایتھنز کا پرانا نام ایتھینائی ہے۔ آبادی 36لاکھ سے زیادہ ہے۔ زمانۂ قدیم کے کئی آثار یہاں پائے جاتے ہیں۔ یہاں کی ابتدائی آبادی تین ہزار سال قبل مسیح میں شروع ہوئی۔ 700قبل مسیح میں یہ متحدہ ایتھنز کا صدرمقام تھا۔ 429قبل مسیح میں یہاں طاعون کی وبا پھیلی جس سے اس کی ایک تہائی آبادی ہلاک ہوگئی۔ 480ء میں ایرانی اس پر قابض ہوئے۔ سکندراعظم کی وفات کے بعد اس کی شہرت کم ہوگئی لیکن 529ء میں یہ بہت بڑا تعلیمی و ثقافتی مرکز تھا۔ 1458ء سے 1833ء تک ترک اس پر قابض رہے۔ 1834ء میں یہ جدید یونان کا دارالحکومت قرار پایا۔ 1837ء میں یہاں یونیورسٹی قائم ہوئی۔
صدیوں تک یہ شہر اہل علم و دانش کا مرکز رہا۔ نامور فلسفی سقراط اور افلاطون کا تعلق بھی اسی شہر سے تھا۔ ایتھنز کے قریب ہی سنگ مرمر کا تیار کردہ سٹیڈیم ہے جو 330قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا اور 1896ء میں اولمپک کھیلوں کا یہاں آغاز ہوا۔ 1906ء کی اولمپک کھیلیں بھی یہاں منعقد ہوئیں۔

اولمپک سٹیڈیم ایتھنز یونان

اس وقت یہاں موجود صنعتوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز، مشینیں، کاغذ، کپڑا، گھڑیال، تاریں اور بیس بال کھیلنے کا سامان تیار کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں