ایک ایمان افروز واقعہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 10؍اپریل 1997ء میں مکرم سفیر احمد صاحب مربی سلسلہ علاقہ ملکانہ کا مرسلہ ایک ایمان افروز واقعہ شائع ہوا ہے کہ ضلع ایٹہ کے ایک گاؤں جرسمی میں جہاں احمدی معلم وقفِ جدید مکرم قاری محمد تاج صاحب متعین ہیں، دو مولوی فساد کی غرض سے احمدیہ مسجد میں داخل ہوئے اور پھر دو روز بعد مولویوں کی بھری ہوئی ایک جیپ آئی اور گفتگو کے بہانے گند اچھالنا شروع کیا۔ اس پر وہاں موجود ہندوؤں نے مداخلت کی اور کہا کہ اگر تم عزت سے بات کرنا چاہتے ہو تو بیٹھو ورنہ ہم اپنے گاؤں میں فساد نہیں ہونے دیں گے۔ مولویوں نے اپنے مقصد میں ناکامی کے بعد تھانہ میں FIRدرج کروادی۔ پولیس نے تحقیق کی تو احمدیوں کو بے قصور قرار دیا۔
دراصل یہ مولوی گاؤں کے ایک شخص بندو ناجی کے کہنے پر یہاں آئے تھے۔ چنانچہ مولویوں کی آمد کے اگلے ہی روز یہ شخص خدا تعالیٰ کی گرفت کے نیچے آگیا اور اس کا لڑکا موٹر سائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہوا اور اس کے دانت ٹوٹ گئے۔ اور یہ واقعہ علاقہ کے افراد کے ازدیادِ ایمان کا باعث ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں