ایک دلچسپ موضوع سخن

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء)

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں‌قائم تنظیم کے ماہنامہ ’’المنار‘‘ اپریل 2011ء میں یہ دلچسپ واقعہ بھی درج ہے کہ 1944ء میں کالج یونین کے عہدیداران کی خواہش پر پرنسپل حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ نے یونین کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرنا قبول فرمالیا اور ازخود فرمایا کہ مَیں پندرہ منٹ کے لئے طلباء سے حسن و عشق کے موضوع پر خطاب کروں گا۔ موضوع سن کر طلباء مسکرانے لگے اور بوقتِ اجلاس کالج کا ہال سامعین سے کھچاکھچ بھرگیا۔ تقریر میں علم و عرفان کے گہرے نکات بیان کرتے ہوئے حضورؒ نے یہ بھی فرمایا کہ ’’ہر طالب علم میں خدا تعالیٰ نے ایک مخفی حسن کسی نہ کسی کمال یا استعداد کے لحاظ سے ودیعت کیا ہوتا ہے۔ حقیقی استاد وہ ہے جو اس حسن پر عاشق ہوکر ایک والہانہ جستجو اور سرگرمی کے ساتھ اس مخفی حسن کو اجاگر کرے اور پھر اس کی نشوونما کا سامان کرے‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں