بائبل میں تحریف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 1995ء میں مکرم شیخ عبدالقادر صاحب کے بائبل میں تحریف و تبدل سے متعلق ایک تحقیقی مضمون دلچسپ معلومات کے ساتھ شائع ہوا ہے۔
بائبل کے دو حصے ہیں عہد نامہ عتیق اور عہد نامہ جدید۔ عہد نامہ عتیق عبرانی میں ہے اور تورات، زبور، بنی اسرائیل کے انبیاء کے صحائف اور سلاطین کی تاریخ پر مشتمل ہے۔ یہ چار ہزار سال کی تاریخ ہے جو آدم ؑ سے ملاکیؑ نبی تک ہے۔ عہد نامہ جدید یونانی زبان میں ہے اور اناجیل اربعہ، رسولوں کے اعمال، پولوس کے خطوط اور حواریوں کی تحریرات پر مشتمل ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زبان آرامی عربی تھی جس میں وحی کا نزول ہوا۔ بعد میں اس مواد کو عبرانی زبان میں ڈھال لیا گیا۔ اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی انجیل بھی عبرانی یا آرامی میں تھی جو یونانی زبان میں منتقل ہوئی چنانچہ ان کتب مقدسہ کا نقشِ ثانی ہی دستیاب ہے، اصل کتاب مہیا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں