بلیوفِن ٹُونا (Bluefin Tuna)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 5 ؍مارچ 2021ء)
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم عطاء الرحیم صاحب نے اپنے مختصر مضمون میں ایک بہت مہنگی مچھلی ’بلیوفِن ٹُونا‘ کے بارے میں معلومات پیش کی ہیں۔
سلور رنگ کی چمکتی ہوئی جِلد والی یہ مچھلی بڑے سمندروں بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور بحر ہند میں پائی جاتی ہے۔ اس کی جِلد کے نیچے خون کی نالیوں کا ایک جال اس کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور دیر تک آہستہ رفتار سے تیرتے چلے جانے میں مدد دیتا ہے۔چنانچہ یہ مچھلی شدید سرد پانی میں بھی اپنا درجہ حرارت برقرار رکھ سکتی ہے۔ مزاجاً یہ ٹھنڈے پانیوں سے معتدل سمندروں کی طرف دُوردراز سفر کرتی ہے۔ بلیوفِن ٹونا کی سات اقسام ہیں جن کے مختلف سائز ہوتے ہیں۔ بڑی مچھلی چودہ فٹ تک لمبی ہوجاتی ہے اور اس کا وزن زیادہ سے زیادہ آٹھ سو کلوگرام تک ہوتا ہے۔
جاپان میں یہ مچھلی سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ جاپان اس مچھلی کا شکار کرنے والا ملک ہے جو آسٹریلیا کی اجازت سے چار سو سے پندرہ سو ٹن سالانہ اس مچھلی کا شکار کرتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں