بندے کلامِ پاک پر ہر دم جھکے ہوئے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جون و جولائی 2010ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

بندے کلامِ پاک پر ہر دم جھکے ہوئے
وردِ درود میں ہیں مسلسل لگے ہوئے
ماہ صیام لایا جو گنتی کے چند دن
یوں اُڑ رہے ہیں گویا کہ پَر ہوں لگے ہوئے
نیچے کے آسماں پہ ہے سائل کا منتظر
جُود و سخا کے سارے خزانے کھلے ہوئے
ہوں ہم بھی باریاب کہ موسم ہے وصل کا
بخشش کے دَر ہیں فضل و کرم سے کھلے ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں