تائیدِ خدا دیکھی، اس بار جدا دیکھی – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19نومبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2013ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’تائید خدا دیکھی‘‘ شامل اشاعت ہے جو سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ امریکہ 2013ء کے پس منظر میں کہی گئی تھی۔ اس خوبصورت کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تائیدِ خدا دیکھی، اس بار جدا دیکھی
ظلمت کی فضاؤں میں بدلی سی ہوا دیکھی
ہر ایک ترا عاشق جیسے کہ ہو برسوں سے
تعظیم و عقیدت کی آنکھوں میں ضیاء دیکھی
رکھے ہوئے سینوں پہ جوڑے ہوئے ہاتھوں سے
اظہارِ محبت کی اِک خاص ادا دیکھی
مے خانۂ کوثر تھا تیرا تو وجود اس وقت
اِک دید کے نشہ کو ہر تشنہ نگاہ دیکھی
پردھان وہ جتنے تھے سر اُن کے جھکے دیکھے
اِک فیض کمانے کو ہر چشمِ براہ دیکھی
وہ خوب نبھائیں گے جو تجھ سے لگائی ہے
ان لوگوں کی باتوں میں خوشبوئے وفا دیکھی
تُو شاہِ زمانہ ہے اے امن کے شہزادے
اس ایک حقیقت کی محفل وہ گواہ دیکھی
قادر کی عجب دیکھی اس ملک میں اِک قدرت
ہمراہ فرشتوں کی اِک خاص سپاہ دیکھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں