ترے خیال سے دل کو فگار کرتے ہیں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر ، نومبر 2008ء میں محترم عبدالمنان صدیقی شہید کے بارہ میں مکرم عبدالشکور صاحب کی کہی ہوئی یہ مختصر نظم شامل اشاعت ہے:

ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

ترے خیال سے دل کو فگار کرتے ہیں
یقیں تو آتا نہیں اعتبار کرتے ہیں
یہ کوئی کہنہ شجر تو نہیں تھا کٹ جاتا
شگفتہ شاخ کو زیرِ بار کرتے ہیں
میانِ ہست و فنا کون سے مراحل ہیں
جو زیست ٹھہرے تو ان کا شمار کرتے ہیں
تمہاری یاد کی خوشبو ہے کُوبکو موجود
ابھی تو آئے گا، ٹُک ، انتظار کرتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں