تمہارا زباں سے یہ اقرار بیعت … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن یکم جولائی 2022ء)
’’کشتی نوح ‘‘ میں بیان فرمودہ تعلیم کے حوالے سے حضرت ثاقب مالیر کوٹلوی کی ایک نظم حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی میں اخبار ’’الحکم‘‘ میں شائع ہوئی تھی۔ یہ نظم روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍ستمبر 2013ء میں مکرّر شائع ہوئی ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تمہارا زباں سے یہ اقرار بیعت
ہے لا شے ، نہ جب تک ہو دل کی عزیمت
جو ہے میری تعلیم پہ دل سے عامل
کھلے دل سے ہو میرے گھر میں وہ داخل
وہ گھر جس کا وعدہ خدا نے دیا ہے
حفاظت کا تم سب کی ذمہ لیا ہے
جو اس دار کی چار دیوار میں ہے
ہمارے وہ الہام فی الدار میں ہے
نہ سمجھو وہی لوگ ہیں گھر کے اندر
ملا ہے جنہیں خشت اور خاک کا گھر
نہیں بلکہ وہ لوگ بھی دار میں ہیں
مری پیروی کے جو آثار میں ہیں
مرا گھر حقیقت میں روحانیت ہے
رہے اس میں تقویٰ کی جس میں صفت ہے
وہ ہیں چند باتیں مری پیروی کی
وہ ہے پیروی پیارے زندہ نبیؐ کی
بڑی بات یہ ہے جو بالابتدا ہے
یقیناً یہ جانو کہ واحد خدا ہے
وہ قیوم ہے اس سے قائم جہاں ہے
وہ قادر ہے اور خالق جسم و جاں ہے
وہ ہے محو حبّ عزیزان جانی
یہی دل کی ٹھنڈک یہی شادمانی
مگر تم کو صرف اس خدا کی طلب ہو
مقدّم وہی اور اس کا ادب ہو
کرو اس طرح تم عبادت خدا کی
بنو آسماں پر جماعت خدا کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں