تم گل ہو یا گلنار ہو تم کون ہو – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 5؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم طارق بشیر صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

تم گل ہو یا گلنار ہو تم کون ہو
حسن کا شہکار ہو تم کون ہو
شش جہت میں ظلمتوں کے درمیاں
نُور کا مینار ہو تم کون ہو
چار سُو ہیں نفرتوں کی آندھیاں
پیار کا اظہار ہو تم کون ہو
چلچلاتی دھوپ ہے یاں چار سُو
سایۂ دیوار ہو تم کون ہو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں