تُم امامت ہی امامت سر تاپا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 9؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک بہت طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تُم امامت ہی امامت سر تاپا
ہم اطاعت ہی اطاعت سرتاپا
اُس طرف ندرت ہی ندرت سر تا پا
اِس طرف حیرت ہی حیرت سر تا پا
کھولنے کا لب مجھے یارا نہیں
میں عقیدت ہی عقیدت سر تا پا
سائے میں اس پیڑکے بیٹھو ذرا
ہے سکینت ہی سکینت سر تا پا

قدرتِ ثانی کی یہ پوری صدی
ہے کرامت ہی کرامت سر تا پا
دورِ خامس تو خدا کے فضل سے
ہے وجاہت ہی وجاہت سر تا پا
دل میں بھر دی آپ کی تقریر نے
اک حرارت ہی حرارت سر تا پا
ہر سطر میں سُننے والوں کے لیے
ہے بلاغت ہی بلاغت سر تا پا

آنے والے دَور کو بھی دیکھنا
ہے بشارت ہی بشارت سر تا پا
چُوم لوں نظروں سے آقا کے قدم
دل میں یہ چاہت ہی چاہت سر تا پا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں