تیرے بِن اب تو کچھ بھی نہیں شہر میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم ملک منیر احمد ریحان صابر صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تیرے بِن اب تو کچھ بھی نہیں شہر میں
کہہ رہے ہیں یہ سارے مکیں شہر میں
کتنے طائر چمن زار کے خوش لحن
ہو گئے ہیں جو گوشہ نشیں شہر میں
تیری یادوں میں کھو کر دلِ زار نے
اِک بنا لی ہے خُلدِ بریں شہر میں
تیرے مجنوں کو اذنِ تکلّم تو ہو
سب سنیں گے صدائے حزیں شہر میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں