تیزقدمی… ذیابیطس کا علاج

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 2000ء میں ذیابیطس کے بارہ میں ایک خبر منقول ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ذیابیطس ایک طرح سے عمرقید کی سزا ہے لیکن جو لوگ باقاعدگی سے چلنا اپنی عادت بنالیتے ہیں ان کے لئے یہ مرض زحمت اور پیچیدگیوں کا سبب نہیں بنتا۔
ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق وہ مریض جو آرام طلب ہوتے ہیں اگر روزانہ ایک گھنٹہ تیزقدمی کریں تو اُن کے مرض میں نصف کمی ہوجاتی ہے۔ یہ رپورٹ ستر ہزار نرسوں کے کوائف پر مبنی ہے اور اس مرض کا کھوج 1986ء سے لگایا جارہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں