جابر بن حیان

دنیا کے پہلے کیمیا دان جابر بن حیان کی کنیت ابوعبداللہ اور ابوموسیٰ تھی۔ آپ کے والد کوفہ میں دواسازی کا کام کرتے تھے اور ازدؔ قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ 737ء میں ایران میں مشہد کے قریب طوس کے مقام پر پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد آئے ہوئے تھے اور اُنہیں گرفتار کرکے مار دیا گیا تھا۔ آپ کی والدہ آپ کو اپنے ہمراہ لے کر واپس اپنے قبیلہ میں چلی گئیں جہاں جابرؔ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
جابر کی سائنسی زندگی کا آغاز اُس وقت ہوا جب آپ مدینہ سے کوفہ پہنچے اور یہاں ایک تجربہ گاہ قائم کی۔ وہ علم کی بجائے تجربہ کو کیمیا دان کی عظمت گردانتے تھے۔ انہوں نے کئی قسم کے تیزاب بنائے، عمل کشید اور فلٹر کا طریقہ بھی اُن کی ایجاد ہیں، تین قسم کے نمکیات دریافت کرنے کے علاوہ قلمیں بنانے کا طریقہ ایجاد کیا۔ فولاد بنانے ، لوہے کو زنگ سے بچانے، لوہے پر وارنش کرنے، موم جامہ بنانے، چمڑہ رنگنے کے طریقے ایجاد کئے اور بالوں کیلئے خضاب بھی تیار کیا۔ انہوں نے فلسفہ، کیمیا اور طب وغیرہ پر سینکڑوں کتب تحریر کیں۔
جابر بن حیان 803ء میں کوفہ چلے گئے اور 813ء میں وہیں وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں