جب دن کی ضیاء ہو شبِ دیجور میں تبدیل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 2010ء میں مکرم عبدالمنان ناہیدؔ صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

جب دن کی ضیاء ہو شبِ دیجور میں تبدیل
اَفلاک سے ہوتی ہے پھر انوار کی تنزیل
کچھ ایسے بدلتے ہیں خدوخال زمانہ
جیسے کوئی اِک تازہ جہاں کرتا ہو تشکیل
آتا ہے کوئی بندۂ حق کیش فلک سے
کرتا ہے جو احکام خداوند کی تفصیل
وہ مصدرِ الہام سے پاتا ہے تجلّی
ہوتی ہے نوا اس کی پیام لبِ جبریل

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں