جب وہ اتنا قریب ہوتا ہے – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 31دسمبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جون 2013ء میں مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے کینیڈا میں دیدار عام کے مناظر سے متأثر ہوکر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جب وہ اتنا قریب ہوتا ہے
حال دل کا عجیب ہوتا ہے
جو بھی عیسیٰ خطاب پاتا ہے
وہ تو حاذق طبیب ہوتا ہے
جس کو حاصل یہ فیض ہو جائے
کس قدر خوش نصیب ہوتا ہے
جو فدا روح و جان و دل کردے
ہر طرف سے نجیب ہوتا ہے
اب بھی اُس کا ہی فیض جاری ہے
ہر خلیفہ نقیب ہوتا ہے
کتنا لبریز کاسۂ دل ہے
ان کا دینا عجیب ہوتا ہے

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں