جدید تحقیق کی روشنی میں – لہسن کے فوائد

لہسن کے فوائد – جدید تحقیق کی روشنی میں
(ناصر محمود پاشا)

٭ برطانیہ میں کی جانے والی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن انسانی جسم میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی قدرتی پیداوار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ مادہ خون کی نالیوں کو آرام دیتا اور خون کے دباؤ کو قدرتی طور پر بڑھاتا ہے۔ لہسن کا استعمال مختلف اقسام کے کینسر سے، جن میں سینے، آنت اور پروسٹیٹ کینسر بھی شامل ہے، بچاتا ہے۔ لہسن دل کے دورے سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق روزانہ لہسن کے دو جوئے کھانے میں شامل رکھنا صحت کے لئے انتہائی مفید ہے تاہم لہسن کو پیسنے کے فوراً بعد کھانے میں شامل کرنے کی بجائے اس کے فوائد سے مکمل استفادہ کرنے کے لئے اسے کم از کم پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دینا چاہئے تاکہ اس کا کیمیائی عمل شروع ہوسکے۔
٭ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تازہ پسا ہوا لہسن خشک لہسن سے کہیں بہتر ہوتا ہے اور دل کے امراض میں زیادہ دائدہ پہنچاتا ہے۔ دل کے امراض اور لہسن کے استعمال کے درمیان تعلق پر ہونے والی یہ تحقیق یونیورسٹی آف کنکٹیکٹ سکول آف میڈیسن میں مکمل کی گئی۔ تحقیق کے مطابق لہسن میں خون کو صاف کرنے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر دیپک کے داس نے پیسے ہوئے لہسن سے ہائیڈروجن سلفیٹ کو ایک کیمیکل تجربے کے دوران پیدا کیا اور جسم کے اندر اس اجزاء کے رد عمل کا جائزہ لیا تھا۔ ڈاکٹر داس کے مطابق پکانے کے عمل میں لہسن میں شامل یہ قیمتی جز 50 فیصد تک ضائع ہوجاتا ہے اس لئے پکاتے وقت اس جو بہت کم بھوننا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں