جو بھی اُلفت کا تیری جام پیا کرتا ہے – حمدیہ کلام

روزنامہ الفضل ربوہ 5مئی 2012ء میں مکرمہ اے آر بدر صاحبہ کی کہی گئی حمد باری تعالیٰ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

جو بھی اُلفت کا تیری جام پیا کرتا ہے
سینکڑوں دار پہ مر مر کے جیا کرتا ہے
پنبہ مرہمِ تسکین و وفائے دلبر
دل کو ہر درد سے ہر غم سے رِہا کرتا ہے
سوزش درد محبت کی وہ حدّت دے کر
دل سے کافور سبھی حرص و ہوا کرتا ہے
غیرممکن ہے کہ مانگے سے نہ دے وہ تجھ کو
وہ تو ایسا ہے کہ بِن مانگے عطا کرتا ہے
چشمِ دل کھول کہ ہر ذرّہ عالم تجھ کو
اس کی جانب ہی اشارات کیا کرتا ہے
اُس کے وا فضل کے در دیکھ کے گاؤں ہر پَل
کام میرے تو سبھی میرا خدا کرتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں